معاشی استحکام کیلئے طویل مدتی منصوبہ بندی ضروری :خواجہ حبیب

لاہور: ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے طویل المدتی منصوبہ بندی کر نا ہو گی،ٹیکس نیٹ میں کمی اور خسارے کی وجہ کرپشن ہے جس کے سد باب کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ،ٹیکس اکٹھا کرنیوالے اداروں کا بھی آڈٹ اور ان کی مانیٹرنگ کی جائے جس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانیوال چیمبر کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ فارن ایکسچینج ریزرو میں کمی کے باعث ملک کی معاشی صورتحال خراب ہے ، گزشتہ حکومتوں میں لئے گئے قرضوں کی ادائیگیاں بھی حکومت کیلئے ایک بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہیں،بگڑتی معاشی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے سے ہرشخص خوفزدہ ہے ،حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ معاشی استحکام کے بغیر ملکی مسائل کا حل ممکن نہیں۔ ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑاکرنے کیلئے خود انحصاری پر مبنی پالیسیاں مرتب کی جائیں جس کیلئے ترسیلات زر ،ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری ،برآمدات کو بڑھانا اور درآمدات کو کم کرنا ہوگا۔ درآمدی اشیا کے بجائے ملکی سطح پر تیار کردہ مصنوعات کے استعمال کیلئے باقاعدہ مہم شروع کی جائے ۔

42 total views, 1 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow