قصور :لاکھوں کی چوریاں،کریانہ سٹور پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار

قصور ،پتوکی : وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق دو ڈاکو پتوکی کے نواح ہلہ روڈ لاری اڈا کے نزدیک ملک سلامت الدین کے کریانہ سٹو ر پر آئے اور 5 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ مین بازار پتو کی میں چور مجید کلاتھ ہاؤس کی د کان کے تالے توڑ کر 10 لاکھ روپے مالیت کا کپڑا چور ی کرکے لے گئے ۔ پھولنگر صدر کے نواح اڈا چاہ کلانوالہ نتھے خالصہ کے نزدیک چور شہزاد کی موبائل فون شاپ کے تالے توڑ کر ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی اور 36 موبائل لے گئے ۔ نواحی گاؤں جبو میل کے نزدیک تین ڈاکوؤں نے عثمان غنی اور رضوان سے 50 ہزار روپے کی نقدی چھین لی ۔ چھانگا مانگا کے نواح کوٹ نانک سنگھ کے نزدیک دو ڈاکو سر فراز سے 36 ہزار روپے کی نقدی چھین کر لے گئے ۔ منڈی عثمانوالہ کے نزدیک چور عمران کے گھر سے 2 لاکھ کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے گئے ۔ ڈاکو سلامت کے سٹو ر سے 5 لاکھ نقدی لے گئے ، چور عمران کے گھر کا صفایا کر گئے

46 total views, 1 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow