خیبر پختونخوا حکومت کارکردگی بہتر بنائے :وزیراعظم

اسلام آباد ، ملتان (عباس ملک) وزیراعظم عمران خان سے وزیر ا علٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے بنی گالا میں ملاقات کی ،ذرائع کے مطابق ملاقات میں ا نہوں نے صوبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ، وزیر اعظم نے انہیں صوبائی حکومت کی کارکردگی بہتر بنانے اور گڈ گورننس کی ہدایت کی ، ملاقات میں بی آرٹی منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیر اعظم نے وزیر ا علٰی کو صوبے میں سیا حت کے فروغ کے لئے منصوبوں پر توجہ دینے کی بھی ہدایت کی ، دریں اثنا جہانگیر ترین نے بھی گزشتہ روز بنی گالا میں وزیر اعظم سے ملاقات کی ،ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیاگیا جبکہ زراعت ،لائیوسٹاک اور نئے بلدیاتی قانون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا ،ملاقات کے دوران جہانگیر ترین نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کیساتھ ملاقاتوں سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا ، وزیر اعظم نے کارکنوں کو سیف اللہ نیازی کی سربراہی میں پارٹی کے 22ویں یوم تاسیس کی بھرپور تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو ایک مثالی سیاسی جماعت بنانے کا مرحلہ آن پہنچا ہے ، “یوم تاسیس” پر تجدید عہد اور نئی منزل کا تعین کریں گے ،وزیر اعظم سے تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم عمران خان 25 اپریل کو سرکاری دورے پر چین روانہ ہونگے ، ان کا یہ دورہ 4 روز پر مشتمل ہو گا جس کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ، چینی ہم منصب لی کی کیانگ اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے ، دورے کے دوران توانائی اور ریلوے سمیت مختلف معاہدے بھی کئے جائیں گے ۔وزیراعظم عمران خان کا ہر موسم اور ہر آزمائش پر پورا اترنے والے دوست ملک چین کا 25 اپریل سے سرکاری دورہ شیڈول ہے ۔ کابینہ کے سینئر اراکین کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گی جن میں وزیر خارجہ شاہ محمود، وزیرخزانہ اسد عمر، وزیر پلاننگ خسرو بختیاراور وزیر شپنگ علی زیدی شامل ہیں،وزیر ریلوے شیخ رشید، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، زلفی بخاری اور نعیم الحق بھی چین جائیں گے ، دورہ چین کے دوران توانائی، ہاؤسنگ، ریلوے سمیت مختلف معاہدے ہونگے جبکہ سی پیک سے متعلق بھی اہم پیش رفت کا امکان ہے ۔ وزیراعلیٰ محمود خان اور جہانگیر ترین کی ملاقات ،عمران خان 25 اپریل کو چین جائینگے

22 total views, 1 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow