یکم مئی کو لیبر کالونیز کی الاٹمنٹ دیدی جائیگی،وزیر محنت

کراچی: صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ مزدوروں کے بچوں کو تعلیم اور تربیت کے بہتر مواقع مہیا کررہی ہے ،کوشش ہے مزدوروں کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ڈاکٹر ، انجینئر ، افسر بنیں اور اعلیٰ مقام حاصل کریں۔ ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے تحت چلنے والے اسکولز کی شیخ زید اسلامک ریسرچ سینٹر آڈیٹوریم میں منعقدہ سالانہ تقریب انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کے بچے صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ۔ ہم ان بچوں کو تعلیم کے بہتر مواقع مہیا کررہے ہیں تاکہ یہ آگے چل کر ملک کی ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔ انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں نے تعلیمی بورڈز کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم تعلیم میں آگے آئے بغیر کسی بھی میدان میں ترقی نہیں کر سکتے ۔ اس موقع پر غلام مرتضیٰ بلوچ نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں نقد انعامات، ایوارڈز اور اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے مرحوم ملازمین کے کوٹے پر ان کے لواحقین کو ملازمت کے لیٹر دیے اور اعلان کیا کہ یکم مئی کو سندھ بھر میں تیار لیبر کالونیوں کی الاٹمنٹ مزدوروں کو دی جائیں گی۔تقریب میں سیکریٹری ورکر ویلفیئر بورڈ ڈاکٹر مصطفی سہاگ ، آغا رفیع اللہ ، حبیب الدین جنیدی ، کاشف گلزار شیخ، ڈاکٹر مظہرالحق صدیقی ، نعیم آخوند اوردیگر بھی موجود تھے ۔

23 total views, 1 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow