خاوند کوقتل کرنے والی خاتون اور آشنا کوبری کرنیکا حکم

لاہور: ماڈل عدالت نے آشنا کے ساتھ مل کر خاوند کو قتل کرنے والی خاتون اور اس کے ساتھی کو ناکافی ثبوتوں کی بنا پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ ماڈل کریمنل کورٹ کے جج ایڈیشنل سیشن جج سید فیض الحسن نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزمہ شہناز بی بی نے اپنے آشنا ملزم نادر کے ساتھ مل کر اپنے شوہر غلام عباس کو نیند کی گولیاں کھلائیں اور قتل کر کے لاش نہر میں پھینک دی۔ پولیس کو غلام عباس کی لاوارث لاش ملی تھی۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ دوران ٹرائل ملزموں پر قتل کا الزام ثابت نہیں ہوا۔ نادر اور شہناز نے عباس کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی تھی:تفتیشی رپورٹ

26 total views, 2 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow