خدا نے استطاعت دی تو این جی او بناؤں گی:صبا قمر

لاہور : خدا کی ذات نے استطات دی تو انکی مدد کیلئے این جی او بناؤں گی ،میں نے بھی سخت مشکلات کا دور دیکھا ہے اور مجھے احساس ہے کہ جب انسان پر مشکلات ہوں تو حالات کس طرح کٹھن گزرتے ہیں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان ایک اسلامی اور فلاحی ریاست ہے ،یہاں پر کم آمدنی والے طبقوں کے لئے حکومت کو ایک جامع پروگرام ترتیب دینا چاہیے ۔بے روزگار لوگوں کو جب تک ملازمت نہ ملے ان کے گھر تک وظیفے کا سلسلہ شروع ہونا چاہیے ۔ انہو ں نے کہا کہ غلط کام بھی غربت کی وجہ سے ہوتے ہیں ۔

59 total views, 2 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow