حکومت گرانے کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا،نصرت واحد

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا حکومت گرانے کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ حکومت اپنی آئندہ مدت پوری کرے گی۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نیب کیسز سے گھبرا کر بلیک میلنگ کی سیاست پر اتر آئے ہیں ، اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ ٹرین مارچ کا شو فلاپ ہوگیا ہے ۔ لوگوں کو ٹرین مارچ میں شرکت کیلئے 2 ہزار روپے اور بریانی کا جھانسہ دیا گیا اور 2، 2 سو روپے تھمادیئے گئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی لانگ مارچ کا شوق بھی پورا کرلے۔ ڈی چوک پر کنٹینرز فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ آصف علی زرداری نیب کیسز میں گرفتاری کے خوف سے حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

62 total views, 2 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow