کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق، ملزم گرفتار

کراچی: کراچی کے علاقے ڈیفنس سکس میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق نشے میں دھت دونوں ملزمان فائرنگ کے بعد گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے چار خول اورراؤنڈ برآمد ہوئے، تفتیشی ٹیم نے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کا سلسلہ تیز کر دیا۔ کراچی پھر گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا، فائرنگ کا واقعہ ڈیفنس فیز 6 میں پیش آیا جس میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے۔ ایس ایس پی ساؤ تھ پیر محمد شاہ کے مطابق ایک ملزم کو نشے کی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے جو پولیس کو پہلے سے ہی مطلوب تھا۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق اہلکار خالد محمود تھانہ درخشاں میں تعینات تھا، راہگیر کی رمضان کے نام سے شناخت ہوئی، فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شخص زخمی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک حملہ آور کے پاس اسلحہ تھا اور دوسرے نے اسے ہدایت دی۔ واقعے کے بعد تفتیشی ٹیم نےشواہد اکٹھے کئے، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے چار خول اور راؤنڈ برآمد ہوئے جبکہ ایک ویگو گاڑی کو بھی قبضے میں لیا گیا۔

70 total views, 1 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow