اہم ترین

فیصل آباد میں گورونانک کبڈی کپ ٹورنامنٹ، پہلوانوں کا شاندار کھیل

فیصل آباد: فیصل آباد میں گورونانک کبڈی کپ ٹورنامنٹ میں پہلوانوں کا شاندار کھیل، ملک بھر سے آئے کھلاڑیوں نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ جیتنے والے ٹیموں کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں دوسرے گورونانک کبڈی ٹورنامنٹ کا میدان سجا۔ ایونٹ میں چار ٹیموں نے شرکت کی۔ پہلوانوں نے خوب داؤ پیچ لڑائے اور خوب زور آزمائی کی۔ کھلاڑی کہتے ہیں کہ پوائنٹ سکور کرنے کے لیے ریڈر اور سٹاپرز کے درمیان طاقت اور پھرتی کیساتھ ساتھ دماغی چستی بھی ضروری ہے۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں بہتر پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑیوں کو مستقبل میں مواقع فراہم کیے جائے گئے۔ ٹورنامنٹ میں جیتنے والی ٹیموں اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں کار، موٹر سائیکلوں سمیت ٹرافیاں اور نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

47 total views, 1 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow