اہم ترین

ماورا حسین اور عزیر جسوال کو وکالت کی ڈگری مل گئی

لندن: : پاکستانی اداکارہ ماورا حسین اور گلوکار و اداکار عزیر جسوال کو وکالت کی ڈگری مل گئی، دونوں نے یونیورسٹی آف لندن سے تعلیم حاصل کی اور گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران اپنی ڈگریاں وصول کیں۔ ماورا حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اپنے کیریئر کیساتھ اپنی تعلیم مکمل کر پاؤں گی لیکن آج جب میں ڈگری لینے کیلئے سٹیج پر موجود تھی تو مجھے بے حد خوشی محسوس ہوئی، سب کی دعاؤں کا بے حد شکریہ‘‘۔ اداکارہ نے ایونٹ کی ایک تصویر بھی شئیر کی جس میں ان کے والدین بھی انکے ہمراہ تھے۔ اداکار عزیر جسوال بھی تقریب کا حصہ بنے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ بے حد خوش ہیں، شوبز کے ساتھ تعلیم مکمل کرنا مشکل تھا، میں اپنے والدین  کے بغیر کامیابی حاصل نہیں کر سکتا تھا، اساتذہ نے بھی بہت ساتھ دیا۔

21 total views, 1 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow