اہم ترین

کنگنا کے پاکستان مخالف بیانات پر شنیرا اکرم کا زوردار ”چھکا”

لاہور: بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے پاکستان مخالف بیانات دینے پروسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کرارا جواب دے ڈالا۔ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر میڈیا کو سوشل میڈیا پر پیغام کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے دس روز تک خاموشی اختیار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کنگنا کے اس بیان پر شنیرا اکرم نے لکھا کہ صرف دس دن کیوں؟ آپ جتنے دن چاہیں اتنے دن خاموش رہ سکتی ہیں۔ شنیرا کے اس ٹوئٹ پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’’بھابی نے زبردست چھکا مارا ہے‘‘۔ شنیرا اکرم کے کرارے جواب نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور ان کی تعریفوں کے پُل باندھے گئے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ بھابھی نے چھکا مارا ہے، وہ وسیم اکرم سے کرکٹنگ شاٹس کھیلنا سیکھ گئی ہیں۔ دیگر تبصروں میں  گریٹ بھابی، پرفیکٹ یارکر، بھابھی جی قسم سے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی یاد دلا دی  جیسے فقرے شامل ہیں۔

25 total views, 1 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow