اہم ترین

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ؛ پاک فوج کے 2 جوانوں سمیت 4 افراد شہید

راولپنڈی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوانوں سمیت 4 افرد شہید اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج نے گرم چشمہ، تتہ پانی، جنڈروٹ سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری شہید اور خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں کوٹلی اسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوئے، شہید ہونے والوں میں حوالدار عبدالرب اورنائیک خرم شامل ہے جب کہ پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، پاکستانی فوج کی کارروائی سے بھارتی چوکیوں اور بھارتی فوجی دستوں کونقصان پہنچا۔

90 total views, 1 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow