اہم ترین

”احمد شہزاد کے آؤٹ ہونے پر آپ بہت دلبرداشتہ تھے

دبئی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ احمد شہزاد کے حوالے سے دلبرداشتہ ہونے کی کوئی بات نہیں کیونکہ ابھی تک ٹورنامنٹ شروع ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سرفراز احمد سے سوال کیا کہ ”احمد شہزاد کے بارے میں کیا کہیں گے، جب وہ آﺅٹ ہوئے تو کیمرہ آپ کی طرف آیا، مگر آپ بہت دلبرداشتہ لگ رہے تھے، تو ان کے کم بیک کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟سرفراز احمد نے جواب دیا کہ دلبرداشتہ ہونے والی کوئی بات نہیں کیونکہ ابھی تو ٹورنامنٹ شروع ہوا ہے اور کارکردگی میں اتار چڑھاﺅ آتا رہتا ہے۔ احمد شہزاد کافی وقت کے بعد دوبارہ کرکٹ کھیلنے لگا ہے اور جب کھلاڑی ٹف کرکٹ میں آتا ہے تو اسے تھوڑا وقت دینا چاہئے، وہ ہمارا مرکزی کھلاڑی ہے اور ہم اسے جتنا اعتماد دے سکیں گے، دیں گے۔

156 total views, 1 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow