اہم ترین

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید دوکشمیری شہید

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع بڈگام میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ شہادتوں کے باوجود ضلع میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ نوجوانوں کی شہادت پرضلع بھرمیں شہریوں کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی بھارتی فوج نےضلع پلوامہ کے علاقے رتنی پورہ میں سرچ آپریشن کرکے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا تھا۔

145 total views, 1 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow