اہم ترین

پشاور میں چینی انجنیئر اور پاکستانی خاتون رشتہ ازدواج سے منسلک

پشاور: مقامی عدالت میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار چینی انجنیئر اور پاکستانی خاتون رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ پشاور کی مقامی عدالت میں ایک دوسرے کی محبت میں چینی شہری ژوان لنگ اور پاکستانی خاتون زینب نے شادی کرلی۔چینی شہری ژوان لنگ بطور سولر انجنیئر پاکستان میں کام کر رہا ہے جب کہ زینب پشاور کے علاقے سول کوارٹر کی رہائشی ہے، کچھ عرصہ قبل دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔ جس کے بعد دونوں نے کورٹ میرج کرلی۔ پاکستانی خاتون کی محبت میں گرفتار چینی مرد نکاح سے قبل مسلمان ہوا ہے اور اس کا نام اذان رکھا گیا ہے۔

187 total views, 1 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow