اہم ترین

ٹوکیو جاپان میں پی آئی اے پروازکی بندش پر احتجاج

ٹوکیو: پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے صدر رانا ابرار حسین نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ 16فروری سے  حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی جاپان کے لیے پروازوں کی بندش   کی جارہی ہے پی آئی اے نے 50سال تک عوام کی خدمت ہے فوت شدہ افراد کی بھی میت پہلے فری جاتی تھی اب رقم ادا کرکے میت کو پاکستان تک پہنچا جائے گا  جاپان میں پاکستانی کی سیاسی سماجی اور دینی جماعتوں کی جانب سے احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔جاپان میں مقیم پاکستانی  کمیونٹی نے بھرپور احتجاج کیا ہے  اس حکومتی اقدام کو عوام دشمنی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر اپنے فیصلے کو واپس لے۔اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے صدر رانا ابرار حسین کی قیادت میں پی آئی اے کی بندش کے خلاف مظاہرہ کیا گیا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ابرار حسین نے پی آئی اے جاپان کی بندش کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پی آئی اے کو فروخت کرنا چاہتی ہے جس کے لیے منافع بخش روٹ فروخت کیے جارہے ہیں اور امریکہ کے شہر نیویارک سے پی ائی اے کی بندش کے پعد اب ٹوکیو کا روٹ بھی اس سازش کے تحت بند کیا جارہا ہے۔رانا ابرار حسین نے کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کے جہازوں کا معیار بلند کرتی ، سروس بند نہیں  کرتی ، نظام الاوقات کی پابندی کراتی حکومت نے فلائیٹ ہی بند کرنے کا اعلان کردیاہے۔ یہ عمران خان کے منشور کی خلاف ورزی بھی ہے اور بیرون ملک پاکستانیوں سے دشمنی کے مترادف ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔رانا ابرار حسین نے کہا کہ مظاہروں اور احتجاج کا یہ سلسلہ نہ صرف جاری رکھا جائے گابلکہ اضافہ بھی کیا جائے گا۔

361 total views, 1 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow