اہم ترین

جلوس عاشقان رسولﷺ کا جم غفیر ہر طرف درود پاک کا ورد

ٹوکیو: جشن عید میلاد النبی ﷺ کا اکتیسواں جلو س جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں شیبا پارک سے شروع ہو کر تین کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے شیبا پارک ٹوکیو میں اختتام پزیر ہوا یہ عظیم الشان جلوس جس میں کثیر تعداد میں جاپان میں مقیم پاکستانی مسلمان کمیونٹی کی مذہبی ،سیاسی،سماجی اور کاروباری تنظیموں کی بھر پور شرکت جن میں اسلامک سوسائٹی آف جا پان کے چیرمین مولانا رائیس صدیقی، مسجد المصطفےٰ باندو سٹی کے امام و خطیب علامہ حافظ قاری غلام محی الدین گولڑوی ،مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر رانابرارحسین ،پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صدرمحمد نعیم الغنی آرائیں،اسلامک سینٹر تجوید القرآن کے سربراہ قاری علی حسن،کشمیر کونسل کے آرگنائزر شاہد مجید ایڈووکیٹ، دعوت اسلامی جاپان کی سینئر قیادت،مسجد المصطفےٰ باندو سٹی کے روح رواں محمد انعام الحق،اس کے علاوہ جاپان کے پاکستانی میڈیا نے بھرپور کوریج دی جس میں آواز حق جاپان ٹی وی کے ہوسٹ محمد صہیم عباسی،مساوات اخبار کے شاہد مجید،عوام نیوز کے چیف ایگزیکٹیو رانا ابرار حسین،وطن اخبار کے چیف ایڈیٹر شیخ فیاض حسین،مسلم لیگ نیوز کے چیف ایڈیٹر فواد احمد،اردو نیٹ جاپان کے طیب خان ،روئیت ہلال کمیٹی کے انفرمیشن سیکرٹری عبدالغار،اور نائب صدر عبدالرحمان صدیقی، اور دیگر شخصیات کی بھر پور شرکت یاد رہے کہ جشن عید میلاد النبی گزشتہ تیس سال سے ٹوکیو ٹاور شیبا پارک سے مولانا رئیس صدیقی صاحب کی قیادت میں نکالا جاتا ہے حاضرین کی تعداد میں کمی پیشی ہوتی رہتی ہے اس بار پچھلے سال کی نسبت زیادہ تعداد میں لو گوں نے شرکت فرما کر آقا ﷺ سے اپنی محبت کا اظہار کیا خاص کر دعوت اسلامی کے بھائیوں کا جزبہ دیدنی تھا لیکن تحریک انصاف جاپان کے سعید بھٹی،تحریک منھاج القرآن جاپان کے شکیل ثانی،مسجد و امام بارگاہ محمد ﷺو آل محمدﷺ،اسلامک سرکل اف جاپان کے امیر جمیل احمد و دیگرنمائندگان اور ان سے منسلک افراد نے شرکت نہیں فرمائی جو نہائت افسوس کی بات ہے خاص کرجنرل سیکرٹری عون شاہد نے ہر میٹنگ جشن کمیٹی کی میں شرکت فرمائی لیکن جلوس میں شرکت نہیں کی۔آخر میں شرکاء جلوس کی لزیز کھانوں سے تواضع کی گئی چکن قورمہ کھیر بوندی کے لڈواور مختلف مشروبات پیش کیے گئے سارے راستے نبی ﷺ کے سبز جھنڈوں کی بہار آئی ہوئی تھی آخر میں نماز عصر ادا کر کے درود و سلام پڑھ کر روحانی محفل اختتام پزیر ہوئی جشن میلاد النبی ﷺ کمیٹی کے تمام آراکین نے تمام مسلمانوں کا شکریہ ادا کیا جن نے جلوس میں شرکت فرمائی۔

255 total views, 1 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow