اہم ترین

عاشقان رسول ﷺ نے مزہبی عقیدت و احترام سے محفل میلاد مصطفےٰ ﷺ مدینہ مسجد تودا میں منائی

تودا سٹی سائے تاما کین جاپان: تودا سٹی سائے تاما میں قائم مدینہ مسجد میں محفل میلاد مصطفےٰ کانفرنس کا انعقاد امام و خطیب مسجد ہذا رئیس صدیقی اور مسجد انتظامیہ نے کیا اس روحانی دل افروز محفل میں دور دراز سے سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت فرمائی ثناء خوان رسولﷺ نے محفل کو چار چاند لگا دیے تلاوت قرآن کمال احمد رضوی نے پیش کی جاپان کے معروف نعت خواں حاجی سعید احمد نے عشق رسول ﷺ میں نعت رسول پیش کی اور عنصر علی اور دیگر نے بھی نعت رسول پڑھنے کا شرف حاصل کیا رانا ابرار حسین صدر مسلم لیگ ن جاپان نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ میلاد النبی ﷺمنانے والے اور اس محفل کو سجانے والے بہترین انسان ہیں انھوں نے کہا یہ محفل عاشقان رسولﷺ کی محفل ہے اور جو لوف یہاں تشریف فرما ہیں وہ خوش قسمت اور منتخب کیے گئے لوگ ہیں جو خود نہیں آئے انھیں حکم اللہ سے بلایا گیا ہے اس روحانی محفل پر اللہ کے فرشتے بھی یہاں موجود ہیں اور آپ اللہ کی رحمتیں اور برکتیں جو نازل کی جا رہی ہیں وہ سمیٹ رہے انھوں نے حاضرین سے التماس کی کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمیں اپنے دلوں کو بغض کینہ سے پاک رکھنا ہو گا دل صاف ہو گیا تو گویا سب کو سکون اور روحانیت مل گئی ہیں انھوں نے میلاد مصطفے ٰ ﷺ منانے کا بہترین عمل آقائے کائناتﷺ کی شریعت پر عمل کرنا ہے انھوں نے فرمایا کے حضور ﷺ نے حج الوداع میں فرمایا تھا کہ اے مسلمانوں میں اپنے بعد دو چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں انھیں پڑے رکھوں گے تو دنیا اور آخرت میں کامیاب رہو گے ایک قرآن اور دوسری میری سنت آخرمیں مولانا رئیس صدیقی امام و خطیب مدینہ مسجد نے خطاب فرمایا انھوں نے کہا کہ عیدمیلاد النبیﷺ کی خوشی منانا اور اس پر مسرت موقع پر محفل میلاد کرانا بہت بڑی سعادت کی بات ہے اور یقیناًیہ انسانی فطرت کا تقاضا بھی ہے اسی لیے ہم تمام عیدوں سے بڑھ کر محمد ﷺ کی ولادت با سعادت مناتے ہیں انھوں نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور درود و سلام پیش کیا گیا اور دعا فرمائی گئی آخر میں مسجد انتظامیہ کی جانب سے پر تکلف لنگر پیش کیا گیا جس میں مرغ پلاو ،حلوا،سوئیاں مشروبات اور چائے پیش کی گئی،جن معروف شخصیات نے شرکت فرمائی ان میں کمال احمد رضوی،رانا ابرار حسین،راجہ عتیق الرحمان،عنصر علی،کشمیری یکجہتی کونسل کے آرگنائزر اور مساوات جاپان کے چیف ایڈیٹر شاہد مجید،محمد صہیم عباسی اور دیگر شامل تھے۔

225 total views, 1 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow