اہم ترین

رانا ٹریڈنگ کمپنی کے کاروبار کے لیے دعائے خیر کا اہتمام دعائے خیر مولانا حافظ محی الدین گولڑوی نے کرائی

کوگا سٹی جاپان: انا ابرار حسین کی رانا ٹریڈنگ کمپنی کے نئے یارڈ اور آفس کا باقائدہ دعائے خیر کراکر افتتاع کر دیا گیا جس میں اُن نے اپنے انتحائی قریبی دوست احباب کو مدعو کیا ہوا تھا پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ مولانا غلام محی الدین گولڑوی صاحب کو نصیب ہوئی ان کے بعد نوجوان محمد بلال نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت رسول مقبولﷺ پیش کی نعت رسول ﷺکے بعدحافظ مولانا غلامحی الدین نے قرآن سنت کے حوالے سے بات کی اور دعائے خیر و برکت کرائی اُنہوں نے کہا اللہ تعالے رانا ابرار حسین ،سید محبوب علی کے کاروبار میں برکت فرمائے ان کے رزق میں اضافہ فرمائے اور جتنے دوست احباب یہاں تشریف لائے ہیں ان کے کاروبار میں ترقی فرمائے ۔مولانا ریس صدیقی نے جشن میلاد النبی کے جلوس کے حوالے سے تمام آئے ہوئے دوست احباب کو بتایا کہ پچیس نومبر کو ٹوکیو ٹاور سے نکلنے والے جلوس میں بھر پور شرکت فرمائیں آخر میں رانا ابرار حسین نے اُن تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جن نے اس محفل کو چار چاند لگائے انھوں نے کہا کہ یہاں میرے انتحائی قریبی دوست اور میرے برخودار رانا وقاص ابرار اور سید محبوب علی ایتو ٹریڈنگ کے دوست تشریف لائے ہیں میں ان سب کا دل کی اتھاہ گہرئیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کے ان نے اپنی گوناں گو مصروفیات سے وقت نکا لا جن جاپان کی معروف کاروباری شخصیات نے شرکت فرمائی اُن میں رضاچٹھہ،امجد بشیر بٹ،مولانا رئیس صدیقی امام مسجد المدینہ تودا،مغل عبدالمجید،کشمیر یکجہتی کونسل کے آرگنائزر شاہد مجید،محمد انعام الحق، بادشاہ خان ،رانا مشرف علی،شمشاد احمد خان،اشفاق احمد خان،چوہدری عقیل مصطفےٰ،رانا شفقت علی خان،رانا صنم،سید یاسر حسین شاہ،سید محبوب علی،سید محمود علی،رانا وقار ابرار، محمد اشرف چیمہ،الطاف اعوان،جام احمد،محمد علی حیدری،علی غفور ،محمد بلال احمد،راجہ عتیق الرحمان،محمد آصف بھٹی،محمد صہیم عباسی،شیخ فیاض حسین،پرنس فیصل،ظہیر دانش،یونس خان ،حاجی محمد ارشد اور مقبول احمد بھٹی کی طرف سے مبارک باد اور دعائے خیر و نیک خواہشات کا اظہار۔

225 total views, 1 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow