اہم ترین

جاپان کا ملائیشیاء کی مالی معاونت کیلئے منصوبہ

جاپان کے وزیرِاعظم شِنزو آبے نے کہا ہے کہ اُن کا ملک ملائیشیاء کو اُس کی مالی حالت کی تعمیرِ نو میں مدد دینے کا منصوبہ رکھتا ہے۔جناب آبے اور ملائیشیاء کے وزیرِاعظم مہاتیر محمد نے منگل کے روز ٹوکیو میں ملاقات کی۔ یہ جُون کے بعد سے اُن کی دوسری سربراہ ملاقات تھی۔دونوں وزرائے اعظم نے 200 ارب ین مالیت کے طویل مُدّتی سرکاری بانڈز جاری کرنے کے ملائیشیاء کے منصوبے پر پیشرفت کیلئے اتفاقِ رائے کیا۔ اِس کا مقصد ملائیشیاء کو اُس کے مالی مسائل حل کرنے کیلئے مدد فراہم کرنا ہے۔دونوں رہنماؤں نے بحرِ ہند اور بحرالکاہل کو جہاز رانی کیلئے آزاد اور کھُلا رکھنے کی خاطر بحیرۂ جنوبی چین میں بحری سلامتی میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاقِ رائے کیا ہے۔

210 total views, 1 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow