اہم ترین

جاپانی وزیر تجارت یورپی یونین کے ساتھ ملکی تجارتی سمجھوتے کے جلد نفاذ کے خواہاں

جاپان کے وزیر تجارت ہیروشیگے سیکو نے منگل کے روز کہا ہے، کہ یورپی یونین کے ساتھ اقتصادی شراکتداری کا سمجھوتہ ای پی اے ملک کی ترقی کی حکمت عملی کا کلیدی محرک ہے۔جناب سیکو کے اس بیان سے قبل، کابینہ نے جاپان اور یورپی یونین کے مابین سمجھوتے کی پارلیمان سے منظوری سے متعلق ایک بل پاس کیا۔جناب سیکو کا کہنا تھا، کہ وہ پارلیمان کے رواں اجلاس میں مذکورہ بل کی منظوری کے لئے دیگر وزرا اور اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔توقعات کے مطابق پارلیمان سے بل کی منظوری کی صورت میں، ای پی اے کا نفاذ جلد سے جلد آئندہ فروری میں ہو جائے گا۔اس سمجھوتے سے ایک بہت بڑے ٹریڈ زون کا قیام عمل میں آئے گا، جو بلحاظ قدر عالمی تجارت کا 37 فیصد سنبھالے گا۔بحرالکاہل کے آرپار شراکتداری کے تجارتی سمجھوتے ٹی پی پی کے بعد، جاپان کا یہ اس نوعیت کا دوسرا سب سے بڑا سمجھوتہ ہو گا۔ ٹی پی پی رواں سال کے اختتام تک مؤثر ہو جائے گا۔

185 total views, 1 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow