اہم ترین

جنوبی کوریا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی صورتحال درست کرے: سُوگا

 ٹوکیو (عوام نیوز) جاپان کی کابینہ کے چیف سیکریٹری یوشی ہِیدے سُوگا نے زور دیا ہے کہ جنوبی کوریا کی عدالتِ عظمیٰ کیجانب سے گزشتہ ہفتے سُنائے گئےاُس فیصلے سے جاپان ثابت قدمی کیساتھ نبٹے گا جس میں ایک جاپانی فولاد ساز ادارے کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ جنگی دور کی مشقّت کا زرِ تلافی ادا کرے۔جناب سُوگا نے منگل کے روز کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کو جاپان ہرگز قبول نہیں کرے گا جو 1965ء میں سفارتی تعلقات معمول پر لانے والی جاپان اور جنوبی کوریا کے دوستانہ تعلقات کی قانونی بنیاد کو اساسی طور پر پلٹتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ حکومتِ جاپان، جنوبی کوریا پر سختی کیساتھ زور دے رہی ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی حامل اِس صورتحال کو درست کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ جناب سُوگا نے مزید کہا کہ اگر جنوبی کوریا فوری طور پر راست اقدامات اُٹھانے میں ناکام رہا تو جاپان اِس معاملے کو بین الاقوامی عدالت میں لے جانے سمیت کئی طریقوں پر غور کرے گا۔

198 total views, 1 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow