اہم ترین

نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت یکم اگست تک ملتوی

اسلام آباد: احتساب عدالت نے نوازشریف کے خلاف زیرسماعت العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزکی سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اورفلیگ شپ ریفرنسزکی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹرسردارمظفر اورنوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کے معاون وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔فاضل جج کے استفسارپرخواجہ حارث کے معاون وکیل نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کل نوازشریف، مریم نواز اورداماد کیپٹن (ر) صفدرکی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کی معطلی اوررہائی کے حوالے سے درخواستوں پرسماعت ہوگی، جس پرفاضل جج نے کہا کہ کل دیکھ لیتے ہیں کہ ہائی کورٹ سے کیا ہدایات آتی ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت یکم اگست تک کے لیے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدرنے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کی معطلی اوررہائی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائرکررکھی ہیں، جن کی سماعت کل ہوگی۔

234 total views, 1 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow